منڈی بہاﺅالدین (یو این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام کا نام لے کر بگاڑ پیدا کرنے والوں کو ختم کر دیں گے۔ یہ جنگ ہم ہار ہی نہیں سکتے یہ جنگ ہمیں جیتنی ہے۔ یہ وہی دشمن ہے جس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہم واہگہ پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے،اس میں بدلہ لینے کی اجازت ہے لیکن اللہ نے فرمایا کہ معاف کر دو اتو یہ زیادہ بہتر عمل ہے۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو کفار سے پیسے لے کر ہمارے ملک میں فساد برپا کررہے ہیں۔ انہوں نے رینجرز اہلکاروں سے کہا کہ اللہ کی رحمت آپ کیساتھ ہے۔ قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں کامیابی صرف آپ کی ہو گی۔
وہ پاکستان رینجرز میں 30ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسلام کا نام لے کر بگاڑ پیدا کرنے والوں کو ختم کر دیں گے۔ یہ وہی دشمن ہے جو ڈرپوک بھی ہے اور بے اصول بھی۔ ایک طرف یہ دوستی کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف سول آبادی پر فائرنگ کر کے بے گناہوں کو مارتے ہیں۔ انہوں نے رینجرز اہلکاروں سے کہا کہ اللہ کی رحمت آپ کیساتھ ہے۔ قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ کامیابی صرف آپ کی ہو گی۔ تقریب میں شرکت کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آج پاکستان مشکلات سے گزر رہا ہے اس میں سلامتی سیکیورٹی اور دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ رینجرز کے سپاہی اسلام کے سپاہی ہیں۔ ان کے ہاتھ میں صرف ہتھیار ہی نہیں پاکستان کا پرچم بھی تھامے رکھا ہے۔ پاکستان کی رینجرز پردوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ایک انہیں بارڈر پر لڑنا ہے اور تو دوسری طرف گلی کوچوں میں موجود دشمنوں سے بھی لڑنا ہے۔ یہ دشمن ہم لوگوں میں ہی چھپے ہیں۔ ان دشمنوں کا سامنا کرنا آسان نہیں۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو خواتین اور بچوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ان سے لڑ کر ہی رینجرز نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مہمان خصوصی تھے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق بھی تقریب میں موجود تھے۔