جھنگ ،سید حسن گیلانی صدر روٹری کلب جھنگ کی زیر صدارت اسمبلی میٹنگ

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

mail.google.com
جھنگ (یواین پی)سید حسن گیلانی صدر روٹری کلب جھنگ کی زیر صدارت ایک اسمبلی میٹنگ شکر گنج ہال میں منعقد ہوئی ۔جس میں روٹری کلب کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔اسمبلی میٹنگ میں مختلف پروجیکٹ بارے معلومات لی گئی اوراس کو جلد جلد مکمل کرنے کے بارے میں کہا گیا۔ ضرورت مند اوردکھی انسانوں کی فلاح و بہود کا کام بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔ماضی کی طرح آئندہ بھی روٹری کلب جھنگ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنامشن جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار روٹری کلب جھنگ کے صدر سید حسن گیلانی نے روٹری کلب جھنگ کی اسمبلی میٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے آنے والے نئے ممبران کو ویلکم کیااورروٹری کلب جھنگ کے مقاصد بارے آگاہ کیا ۔شکر گنج ہال میں ہونے والے اجلاس سے سینئر ممبران سید فیروز گیلانی ،واصف مجید،چوہدری یوسف ،مشتاق گجر ایڈوکیٹ ،،پروفیسر جمیل ،اورمقصود بھٹی صاحب نے خطاب کیا ۔پولیو کمیٹی لسٹریسی کمیٹی ،واٹر فلٹریکشن پلانٹ کمیٹی اوربلڈ ڈونر کمیٹی کے چیئر پرسن سے پروجیکٹ بارے آگاہی حاصل کی گئی ۔آخری میں سید حسن گیلانی نے کہا کہ روٹری کلب جھنگ سابقہ روایت کے مطابق انسانیت کی خدمت کرتی رہے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme