کراچی ۔۔۔ اداکارہ، ہدایتکارہ زیبا بختیار جو ان دنوں اپنی نئی فلم آپریشن 021 کی پرموشن میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈراموں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع اور شہرت ملی۔
بلاشبہ ٹیلی ویژن فنکاروں کو تربیتی ادارے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے اس کامیاب دور میں اچھی اور معیاری فلم ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے، میری فلم موجودہ دور اور حالات کی عکاسی کرتی ہے، فلم ایک مشکل میڈیم ضرور ہے لیکن اس میں کام کرنے کا مزا ہی اور ہے۔
بنگالی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے جیا بچن کو اپنا استاد بنا لیا ہے،بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان
کولکتہ(یواین پی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بنگالی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے جیا بچن کو اپنا استاد بنا لیا ہے۔ 19ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ پچھلے 3 سال سے اس فیسٹیول میں شرکت کررہے ہیں لیکن وہ اب تک یہاں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی بنگالی زبان نہیں سیکھ پائے تاہم اب وہ جیا بچن سے یہ زبان سیکھ کر آئندہ سال اس فیسٹیول میں ضرور بنگالی زبان بولیں گے تاکہ جیا بچن کو بھی اس بات کا یقین آجائے کہ میں بھی اسی شہر سے تعلق رکھتا ہوں۔فیسٹیول کے حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں شرکت سے جو خوشی حاصل ہوتی ہے وہ ناقابل بیان ہے اور انہیں امید ہے کہ کولکتہ فلم فیسٹیول سے بھارتی فلم انڈسٹری بلندی کے نئے مقام کو چھوے گی۔
عامر خان بھی سچن ٹنڈولکر کے دیوانے نکلے، دھوم تھری کا نیا گانا سچن کے نام کر دیا
ممبئی(یواین پی) برائن لارا ہی نہیں عامر خان بھی ہیں سچن ٹنڈولکر کے دیوانے جب ہی کہتے ہیں کہ دھوم تھری کا نیا گانا نذر کر دیا ہے ماسٹر بلاسٹر کے نام۔ سچن کرکٹ میدانوں سے لے رہے ہیں جدائی ہر کوئی اداس اداس اور مرجھایا مرجھایا ہے ایسے میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی اس عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اداکار کہتے ہیں کہ ان کی جلد آنے والی فلم دھوم تھری کا ایک گانا انہوں نے خاص طور پر سچن کے نام کر دیا ہے۔ فلم کا یہ گیت بہت جلد جاری کیا جانے والا ہے جس کی تیاریوں کو آخری ٹچ دیا جا رہا ہے۔
مادھوری اور نصیر الدین شاہ کی رومانوی فلم \\”ڈیڑھ عشقیہ\\” کا نیا ٹریلر ریلیز، فلم آئندہ سال 10 جنوری کو ریلیز ہو گی
ممبئی(یواین پی) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ کی رومانوی فلم \\”ڈیڑھ عشقیہ\\” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ڈیڑھ عشقیہ میں شاہی بیگم کے روپ میں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی ادائیں فلم بینوں کو دیوانہ کر دیں گی۔ ٹریلر میں مادھوری کے دیوانے اداکار نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی کو عشق کے مقام سکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈیڑھ عشقیہ میں اداکارہ ہما قریشی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ہدایتکار ابھیشک چوبے کی یہ کامیڈی اور سنسنی خیز فلم آئندہ سال دس جنوری کو ریلیز ہو گی۔
سائنس فکشن ایڈونچر فلم \\” دی ہنگر گیمز: کیچنگ فائر\\”کا نیا ویڈیو کلِپ جاری
نیویارک(یواین پی)گذشتہ سال باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچرفلم دی ہنگر گیمز کے سیکوئل\\”دی ہنگر گیمز:کیچنگ فائر\\”کا نیا ویڈیو کِلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔فرانسس لارنس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی74ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین سے شروع ہورہی ہے جو جیت کے بعد اپنے شہر کا دورہ کرنے نکلی ہے جس دوران اْسے شہر میں بغاوت کے آثار نظر آتے ہیں۔ فلم کی ہیروین کیٹ نس ایورڈین کا کردار مشہور بالی ووڈ اداکارہ جینیفرلارنس نبھارہی ہیں جنہوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے فلم کو انتہائی سنسنی خیزاور دلچسپ بنادیا ہے۔پروڈیوسر\\”نینا جیکب سن\\”کی ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کو رواں سال22 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
لیڈی گاگا نے نئی اسٹوڈیو البم، آرٹ پاپ، لانچ کر دی
نیو یارک(یواین پی) پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے نیویارک میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی نئی اسٹوڈیو البم، آرٹ پاپ، لانچ کر دی۔ اس موقع پر ایک فینسی ڈریس شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔لیڈی گاگا کی البم کی ریلیز انہیں کولہے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے تاخیر سے ہوئی اس وجہ سے انہوں نے البم کا لیڈ گانا ایپلاز بارہ اگست کو ریلیز کر دیا تھا جو امریکی چارٹ بل بورڈ پر چوتھے نمبر پر آیا تھا۔ تقریب کو دلچسپ بنانے کے لئے لیڈی گاگا نے فینسی ڈریس شو کا اہتمام بھی کیا جس میں انہوں نے اپنا ڈیزائن کیا ہو لباس وولانٹس پہن ، اور جیٹ پیک کی مدد سے بیس فٹ تک ہوا میں سفر کیا۔
امریکی کمانڈوز کے ناکام مشن پرمبنی فلم\\” لون سروائیور\\” کا ٹریلر ریلیز
نیویارک(یواین پی)امریکی کمانڈوز کے ناکام مشن پرمبنی فلم \\’\’لون سروائیور\\’\\’ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار پیٹر برگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2005میں افغانستان میں جاری امریکی جنگ میں حصہ لینے والی10 امریکی کمانڈوزکی ایک ایسی ٹیم کے گِرد گھومتی ہے جوایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے فوجی آپریشن میں حصہ لیتے ہیں۔اس خطرناک مشن کے دوران دہشت گرد عین موقع پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اورامریکی کمانڈوز کو ناکامی کا سامنا کرناپڑتا ہے۔یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی حقیقی واقعات پرمبنی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں مشہور ہالی ووڈ اداکار مارک والبرگ سمیت ٹیلر کِچ،ایرک بانا،ایمیلی ہریچ اور بین فوسٹرنے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے آئندہ برس 10جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دیاجائیگا۔
گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء12محرم کو منعقد ہو گی
لاہور (یواین پی)ممتاز گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ واقع 62جوہر ٹاؤن پر مجلس عزاء کی 12محرم الحرام کے روزمنعقد ہو گی۔اس موقع پر ممتاز نامور مذہبی سکالرز و علماء شہادت امام حسینؓ کے حوالے سے خطاب کریں گے۔مجلس عزاء میں فنکاروں ‘ہنر مندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔
یوم عاشورکے بعد شوبز سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی
لاہور (یواین پی)10محرم الحرام کے بعد سینمئاوں اور تھیٹر ڈراموں کی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا ۔ ان دنوں اکثریتی ڈرامہ ہالز ‘سینما اور دیگر شوبز سرگرمیاں قطعی طور پر معطل ہیں اور فنکاروں کی اکثریت مجالس میں شریک ہو کر ذکر حسینؓ سننے میں مصروف ہیں۔
نئی فلموں کے حوالے سے متعدد فلمسازوں نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا
لاہور (یواین پی)فلمساز چوہدری کامران ‘قیصر ثناء اللہ خان ‘ہمایوں سعید اور اختر شاد نے نئی فلموں کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں نئے سکرپٹس پر کام آئندہ ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا۔