قلمکاروہدایتکار طلال فرحت نے کراچی میں شوبز کی
ایک نامور شخصیت پرڈاکومینٹری فلم تیار کر لی
فلم کونہایت قلیل مدت اور محدود وسائل میں تیار کیا گیا ہے
اے ہیڈن مین فلم کا اصل نام نہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ڈاکو مینٹری فلم کو عالمی میلے میں اعزاز حاصل کرنے کی قوی امید ہے
ماضی میں فلائٹ لیفٹنٹ آفیسرراشد منہاس شہید کی
زندگی پر ایک مکمل دستاویزی فلم بھی بنا چکے ہیں
کراچی( یو این پی) عروس بلاد شہر کراچی میں شوبز کی ایک نامور شخصیت پرڈاکومینٹری فلم تیار کی جا رہی ہے ، ڈاکومینٹری فلم کے قلمکاروہدایتکار طلال فرحت ہیں اور اس کے جملہ حقوق اُن کے پاس بہ حق محفوظ ہیں،واضح رہے طلال فرحت گزشتہ برس تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم میلے میں بھارت سے ۲ ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ میں بہ حیثیت معاون ہدایتکارکے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، نمائندے خصوصی نے ٹیلیفونک رابطے میں ایڈیٹر کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی ایک نامور شوبز پرسنلٹی پر ایک ڈاکومینٹری فلم بنائی جارہی ہے جو تقریبا مکمل ہونے پر ہے مگر جن آرٹسٹ پر بنائی جا رہی ہے اُن کا نام ابھی تک کسی کو نہیں بتایا گیا ہے۔اس سلسلے میں معلومات کیلئے جب میں نے ڈائریکٹر صاحب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تو ان کے اسسٹنٹ نے بتایا کہ وہ فلم کے سلسلے میں مصروف ہیں اور میں صرف فلم کے سلسلے میں اتنا بتا سکتا ہوں کہ اس ڈاکومینٹری فلم کی تحریرو ہدایات طلال فرحت کی ہیں جسے نہایت قلیل مدت اور محدود وسائل میں تیار کیا گیا ہے اورچند ماہ بعد اسے ایک فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ ہے ان کے اسسٹنٹ نے مزید بتایا کہ طلال صاحب نے ایک ایسے ٹاپک پر قلم اٹھایا ہے جس پر بہت ہی کم لوگوں پر نظر پڑتی ہے مگریہ ٹاپک زندگی کا اور اس معاشرے کا ایک خاص حصہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ پہلے پاکستانی ڈائریکٹر ہیں کہ جو ایک خاص شوبز شخصیت پر ڈاکومینٹری فلم کسی بھی بین الاقوامی فلمی فیسٹیول میں بھیجیں گے یوں یہ ڈاکومینٹری فلم پاکستان کی پہلی فلم کہلائی گی کہ جس پر اتنے چبھتے ہوئے موضوع پرپہلی بار قلم اٹھایا گیا ہے۔نمائندے نے فلم کے نام کے سلسلے میں مزید جاننے کے لیے معلوم کرنا چاہا تو ان کے اسسٹنٹ نے بتایا کہ انھیں خود علم نہیں کہ اس فلم کا نام کیا ہے مگرجب سے وہ اس پروجیکٹ سے جڑے ہیں اسکرپٹ پر انہوں نے ’’اے ہیڈن مین‘‘ لکھا دیکھا ہے مگر میں نہیں سمجھتا کہ یہ نام درست ہو البتہ جس طرح سے محنت اور لگن سے ہم سب نے کام کیا ہے ہمیں یقین ہوچلا ہے کہ ڈاکومینٹری فلم نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گی بلکہ پاکستان کا نام انشا اللہ فن کی بلندیوں پرنظر آئے گا جسے عالمی میلے میں دیکھنے کے بعد غیر ملکی مندوبین ضرور سراہیں گے۔نیز اسسٹنٹ نے مزید گفتگو میں بتایا کہ چند شخصیات نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار اس فلم میں کیا ہے اور انہوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اسے ٹی وی، تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے لیے ڈائریکٹرکی مثبت سوچ کو عالمی سطح پر لے جانے کے اس عمل کو سراہا ہے اور نیک تمناؤں کے ساتھ فلم کو عالمی میلے میں اعزاز حاصل کرنے کی دلی دعائیں دی ہیں مزیدبراں کراچی میں کافی ذرائع سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ فلم کا نام معلوم ہوجائے مگر یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ذرائع سے یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ اس ڈاکومینٹری فلم کا نام اپنے انوکھے پن کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت جلد مقبولیت حاصل کر لے گی ۔