جسٹس جوادکاوزیراعظم کی درخواست کےباوجودپروٹوکول لینےسےانکار

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

01
اسلام آباد (یو این پی)سیکیورٹی کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط لکھتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی اور سکیورٹی استعمال کرنے کی درخواست کی ہے ۔ تاہم، چیف جسٹس نے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے نام تحریر کیے گئے خط میں وزیراعظم نے سیکیورٹی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب اور ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملوں کا ذکر بھی کیا۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے درخواست کی کہ چیف جسٹس بلٹ پروف گاڑی اور سیکیورٹی اسکواڈ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ واپس لیں تاکہ ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے،تاہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کی درخواست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بطور جج ملنے والی گاڑی اور سیکیورٹی استعمال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes