معروف اسکالر وکمپیئرڈاکٹرعامر لیاقت پی ٹی وی کراچی مرکز سے جلدلائیو شو کریں گے

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

index
کراچی سینٹر کا’’اسٹوڈیو ڈی‘‘ اس شو کے لیے پرائیویٹ پارٹی کو دیا جائے گا
مارکیٹنگ ٹیم اشتہارات کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف عمل
شو کے تمام انتظامات حسب دستورآصف راڈو کو دیئے گئے ہیں
اسلام آباد(یو این پی ) با خبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے معروف اسکالر وکمپیئرڈاکٹرعامر لیاقت پی ٹی وی کراچی مرکز سے ایک شو کریں گے جس میں عوام کو بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ذور و شور سے مارکیٹنگ ٹیم اشتہارات کے حصول کے سلسلے میں آج کل بھاگ دوڑ میں مصروف عمل ہے ممکن ہے کہ کراچی سینٹر کا’’اسٹوڈیو ڈی‘‘ اس شو کے لیے پرائیویٹ پارٹی کو دیا جائے گا جہاں سے مزید مالی بے ضابطگیاں شروع ہو سکیں گی۔ شو کے تمام انتظامات حسب دستورآصف راڈو کو دیئے گئے ہیں جو پی ٹی وی کے ملازم نہیں ہیں۔ یاد رہے یہ وہی آصف راڈو ہیں کہ جن کی وجہ سے لاکھوں روپے کے شوز نامناسب انتظامات کی بناء پربدنظمی کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ مہمانان گرامیوں میں پی ٹی وی کی سبکی کرا چکے ہیں جس کی تازہ مثال رمضان المبارک میں ریکارڈ ہونے والا عید کا شو ہے جس میں تقریبا ۲ گھنٹے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی فنکاروں سمیت مہمان حضرات اندھیرے میں بیٹھے رہے۔ ممکن ہے عامر لیاقت کا یہ شو چھ ستمبر یا عید الضحی سے شروع کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes