وفاقی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، عابدشیرعلی خان

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

03
کراچی (یو این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما رشیدگوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ وہ بدھ کو لیاقت نیشنل اسپتال میں ایم کیو ایم کے رہنما رشیدگوڈیل کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر رشیدگوڈیل کی عیادت کے لیے کراچی آیا ہوں۔ وزیراعظم نے رشیدگوڈیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد ردعمل کا خدشہ ہے۔ وفاقی حکومت اور فوج پرعزم ہیں۔ وہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رشیدگوڈیل شریف النفس انسان ہیں۔ ان پر حملہ افسوسناک ہے۔ ان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes