کراچی(یو این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے)کی کوئٹہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لئے خصوصی حج پرواز PK 6025 علی الصبح بروزبدھ روانہ ہوئی ۔پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر برائے بلوچستان، عبدالباقی بلوچ نے جانے والے حجاج کرام کو الوداع کہا۔پی آئی اے کوئٹہ سے 8,100 سے زائد حجاج کو سعودی عرب لے جائے گی۔پی آئی اے پاکستان کے سات بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ سے خصوصی حج پروازیں چلارہی ہے۔ پی آئی اے اس بار ،55,800 سے زائدفریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے حجاج کرام کو سعودی عرب لے جائے گی جس میں تقریباً 43,600 حجاج کرام کو 148 خصوصی پروازوں سے جب کہ 12,200 سے زائدحجاج کرام کو معمول کی پروازوں سے بھیجا جائے گا۔