عطائی اور نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی ضروری ہئے ڈی سی او جھنگ

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

images
جھنگ(یواین پی)عوام کی قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے عطائی اور نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے ۔اس ضمن میں ڈی ڈی او ہیلتھ احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ نے حسین میڈیکل سٹورنزد قاسمی مسجد گڑھ مہاراجہ کو چیک کیا جہاں پر نہ ادویات رکھنے کیلئے مناسب شیلف کا انتظام تھا اور نہ ہی سائن بورڈ آویزاں تھا۔میڈیکل سٹور کے مالک اختر حسین کو تنبیہ کی گئی کہ وہ محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور میڈیکل سٹورز کے لائسنس کی تجدید بھی نہیں کی جائیگی۔مزید برآں ڈی ڈی او ہیلتھ احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ نے وریام میموریل کلینک گڑھ مہارجہ کو بھی چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ کلینک کے باہر اپنے نام کی تختی آویزاں کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنے کلینکس اور ہسپتالوں کے باہر واضح طور پر اپنانام اور ڈگری سائن بورڈ اور فلیکس پر آویزاں کریں۔دریں اثناء ان کلینکس سے ملحقہ میڈیکل سٹورز باقاعدہ طور پر ای ڈی او ہیلتھ جھنگ سے ڈرگ سیل لائسنس حاصل کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy