کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تقریباً ختم ہو چکے ہیں، میاں نوازشریف کا ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

کراچی (یو این پی) وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب aکرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن سب کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ 2 سال ہونے والے ہیں۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل شریف تاجر برادری میڈیا اور سول برادری نے بھی کراچی آپریشن کی حمایت کی تھی۔ ہم نے خندہ پیشانی اور برد باری کے ساتھ مزید کچھ وقت گزارنا ہے، معاملات جلد ٹھیک ہوں گے۔ حالیہ دہشتگردی کی وارداتیں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کہہ رہے ہیں کہ کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ جب حالات خراب تھے تو بہت سی ائیر لائنز نے آنا بند کر دیا تھا اور اب وہ واپس آنے کا سوچ رہی ہیں۔ اب سرمایہ کاروں نے ملک میں آنا شروع کر دیا ہے۔ کراچی ایگزیکٹو مجسٹریسی کی بحالی بھی زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہو، دہشتگردی کو ختم کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ کراچی کے لوگوں نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری اور قتل کی وارداتوں میں کمی آ ئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رینجرز اور پولیس مل کر  کریمنل سسٹم کو بہتر کرہے ہیں۔ کراچی کا امن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس رینجرز شاباشی کے مستحق ہیں۔ کراچی کی صورتحال کو بہتر ہوتے 2 سال لگے ہیں۔ کراچی آپریشن کسی سیاسی پارٹی کیخلاف نہیں۔ یہ طے ہوا تھا کہ کہ آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہو گا۔ اللہ پر پورا یقین ہے کہ بہت جلد معامالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ کراچی پاکستان کا معاشی ہب ہے اسے ٹھیک کر نا ہے۔ جو ذمہ دار ہیں انہیں سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساتحہ بلدیہ ٹاﺅن کی تہہ تک جائیں گے اور رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث ملرموں کو پکڑ لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes