کراچی (یو این پی) ڈی جی رینجرز نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر چار میں سے ایک ملزم عدالت سےرہائی حاصل کر لیتاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران ڈی جی رینجرز نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ رینجرز ملزمان کو پکڑتی ہے اور ہر چار میں سے ایک ملزم عدالت سے ضمانت لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے جس پر وزیراعظم نے پراسیکیوشن کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست پر امن و امان کے باعث جشن منایا گیااور جھنڈوں سمیت دیگر اشیاءفروخت ہوئیں ۔