انسداد خسرہ مہم 192بچوں کی اموات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟خدیجہ عمر فاروقی

Published on August 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

04
لاہور ( یو این پی)مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے انسداد خسرہ مہم میں ناکامی اور 192بچوں کی اموات کے ذمہ دار 5بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پنجاب پنجاب سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔خدیجہ فاروقی نے تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازنا بیڈگورننس اور ایک مجرمانہ انتظامی رویہ ہے ۔ان افسران کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا احتساب صرف ان افسران اور افراد کے خلاف حرکت میں آتا ہے جن کی کوئی سفارش نہیں ہوتی۔ کرپشن میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو ریلیف دیا جاتا ہے اورانہیں بڑے انتظامی عہدوں پر تعینات کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ معمولی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题