وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو اعلی تعمیراتی معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور نئے منصوبوں کی مجاز اتھارٹیز سے جلد از جلد منظوری حاصل کی جائے تاکہ ان منصوبوں پر بروقت کام کی ابتداء کی جاسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مسنگ فیسیلیٹیز، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں مسنگ فیسیلیٹیز کی فراہمی ، سپیشل ایجوکیشن سکول وہاڑی اور میلسی کے منصوبے،وہاڑی اسٹیڈیم میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، میلسی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، وہاڑی میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف کی تنصیب ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈائیلسز یونٹ کا قیام ، لڈن شہر کی کمپری ہینسو سیورج اور فراہمی آب کی سکیم ، وہاڑی سہر کی کمپری ہینسو واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم ، میلسی شہر میں ریلوے کراسنگ کی تعمیر ، کشادگی و تعمیر سڑک وہاڑی چڑیا گھر تا کرم پور براستہ 61/WB،جہان مائینر کی پختگی، ضلع میں چھ پولیس اسٹیشنوں صدر وہاڑی ، ٹھینگی، ٹبہ سلطان پور،گگو منڈی ، ماڈل ٹاؤن بوریوالا فتح شاہ کی تعمیر ، میلسی ٹیکنیکل کالج،میلسی میں بزرگ حضرت سخی دلیل کے مزار گنبد کی تعمیر ، حضرت دیوان چاولی مشائخ کے مزار مبارک پر لنگر خانہ ، زائرین کے لیے برآمدہ ، اور بارہ دری کی مرمت ، کم آمدنی والے افراد کے لیے لو انکم ہاؤسنگ سکیم کے منصوبیحکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے بجٹ میں رکھے گئے ہیں رواں سال کے ان منصوبوں کی متعلقہ اداروں کی مجاز اتھارٹیز سے بلا تاخیر منظور حاصل کی جائے تاکہ عوامی مفاد کے حامل ان منصوبوں کی تعمیر جلد شروع کر کے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی وژن کے مطابق مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس میں ای ڈی او فنانس محمد غیاث، ای ڈی او سی ڈی حسنین شاہد شیرانی ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈویژنل انجینئر ریلوے شاہ نواز خان،ایکسیئن پبلک ہیلتھ شاہد بلال اور دیگر افسران شریک تھے