وزیراعظم آزادکشمیر کی اٹک آمد، مرحوم شجاع خانزادہ کی قبر پر فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر چڑھائی

Published on August 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

index
اٹک (یو این پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے میری پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے متحد ومنظم ہوکر اپنے اندرونی وبیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جو پاکستان کے سیاسی ومعاشی عدم استحکام کی سازشیں کررہے ہیں ۔و زیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جو اقدامات شروع کررکھے ہیں اس سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو کررہے گا۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں پر بہادر مسلح افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان مٹنے کے لیے نہیں بلکہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور یہ قیامت تک قائم رہے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کی تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور ومرکز ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے کشمیریوں میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارت پاکستان کا کھلا دشمن ہے بھارتی حکمرانوں نے جہاں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کررکھے ہیں وہاں ایل او سی پر نہتے شہریوں کو گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اقوام متحدہ بھارتی فورسز کی اس جارحیت کا سختی سے نوٹس لے اور ایل او سی پر آباد سویلین آباد ی کو تحفظ فراہم کرے۔وزیراعظم آزادکشمیر یہاں کرنل (ر) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید کی رہائش گاہ پرمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کررہے تھے۔ آزادکشمیر کے وزراء وزیر امور منگلاڈیم محمد حسین سرگالہ، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید بھی ہمراہ تھے ۔اس سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی قبر پر گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پرمرحوم کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی قومی وعسکری خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان کو پورے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes