تلہ گنگ،جناح کرکٹ گراونڈ کی خستہ حال عمارت اور گری ہوئی چاردیواری انتظامیہ خاموش

Published on August 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

llll
تلہ گنگ (یواین پی)تلہ گنگ کے موضع ٹہی کا اکلوتاجناح کرکٹ گراونڈ کی خستہ حال عمارت اور گری ہوئی چاردیواری انتظامیہ کی نا اہلی کامنہ بولتا ثبوت پیش کررہی ہے ۔تفصیلات کے مطا بق جناح کرکٹ گراونڈ ٹہی کی خستہ حال عمارت اور گری ہوئی چاردیواری نے نا قص میٹریل اورانتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا ۔مون سون کی ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گراؤنڈکی چاردیواری گر چکی ہے ۔ اور گراونڈکی عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں۔دیوار کے پتھر راستے میں گر نے کی وجہ سے گزرنے کا راستہ بند ہو چکا ہے ۔اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ٹہی گا ؤں کے اس اکلوتے گراؤنڈ کی مر مت کی جا ئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy