اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے رکن اور سپیکر نہیں رہے اور فیصلہ موصول ہوتے ہی ان کی ممبرشپ ختم کر دی جائے گی۔ میڈیا کو جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں ہی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں سردار ایاز صادق کی رکنیت ختم کرنے کی کاروائی ٹربیونل کی طرف سے فیصلہ ملنے پر شروع کی جائے گی۔