ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دینے کا سہرا نواز لیگ کوجاتا ہے غلام سرور خان

Published on August 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

pic sarwar khan taxila
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما آرگنائزر ضلع راولپنڈی و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نوا زشریف اور زرداری را اور موساد کے ایجنٹ ہیں،ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دینے کا سہرا نواز لیگ کوجاتا ہے،بڑی برائی کے خاتمے لئے میجر سرجری کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے امیدوران برائے کونسلر محمد افسر خان، محمد اسحاق اعوان اور ملک محمد مشتاق کی مشترکہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ، انھوں نے کہا کہ ڈٖویلپمنٹ کے نام پر عوام کے خون پسینے کی کمائی دونوں ہاتھوں سے لوٹی جارہی ہے،مسلم لیگ ن کینسر کو پھوڑا ہے جس کے لئے میجر سرجری کی ضرورت ہے ،انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں آئی ایس آئی کے پاس بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کریں گے،اصل مقصد ملک دشمنوں سے پاکستان کو نجات دلانا ہے،جن کے اثاثے ، اولادیں بیرون ممالک میں ہوں وہ کس طرح پاکستان کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں،واحد محب وطن لیڈر عمران خان نے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عامر اقبال خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر ٹیم کی صورت میں آمدہ بلدیاتی الیکشن لڑ ننے کا فیصلہ کیا ہے،انکا کہنا تھا کہ جلالہ یونین کونسل سے وائس چئیرمین کے امیدوار ملک یونس بھی ہمارے پینل سے ہیں،عوام کو چاہئے کہ وہ باصلاحیت لوگوں کو منتخب کریں ، امیدوار وارڈ نمبر 20 محمد افسر خان نے کہا کہہم نے گلی محلوں کی سیاست نہیں بلکہ پورے شہر کے لوگوں کو اس کرپٹ سیاست سے نجات دلانی ہے،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ویژن عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے،ہم نے جو وعدے ماضی کیں کئے وفا کئے اور آئندہ بھی جھوٹ ا ور منافقت کی سیاست نہیں کریں گے،امیدوار وارڈ نمبر 19 ملک محمد مشتاق نے کہا کہ ہمیں قیادت پر فخر ہے جو ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں شریک رہتی ہے، امیدوار وارڈ نمبر21 محمد اسحاق اعوان کا کہنا تھا کہ مخالفین جو چاہت جتن کرلیں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی،ہم نے گزشتہ ادوار میں بھی لوگوں کے مسائل حل کرائے اور آئندہ بھی خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے،امیدوار وارڈ نمبر 17 ملک محمد پرویز کا کہنا تھا کہ منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے ،ٹیکسلا کو ایک مثالی شہر بنانے میں پی ٹی آئی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،تقریب میں ایم پی اے محمد صدیق خان، شیخ آفتاب،اشرف خان،مسعود گجر،شیراز احمد شیرازی،عاطف عزیز،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme