وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیا نہ نے کہا ہے کہ جائز منافع تاجروں کا حق ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمیشہ اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین تاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے اس لیے کوالٹی کے نام پر ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکامران خان ، سیف اللہ ساجد ، ریاض احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ای اے ڈی اے مارکیٹنگ خالد محمود بھٹی ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی وہاڑی نصرت شاہ، مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد،مرکزی انجمن تاجران بوریوالاکے صدر محمد جمیل بھٹی ، چاچا محمد اسلم ، صدر انجمن قصاباں اللہ دتہ ،صارفین کے نمائندوں محمد الطاف ، عظمی سلیم ، نوشین ملک ،ڈی او لیبر کاشف عزیز ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محبت علی خان ، ٹی ایم او میاں محمد اظہر جاوید،اور دیگر ممبران کمیٹی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کے جائز منافع اور عوام کی قوت خرید میں توازن رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرنا ہوتا ہے جبکہ اس حوالہ سے اردگرد کے اضلاع میں اشیاء کی مقررہ قیمتوں اور تھوک مارکیٹوں کی قیمتوں کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے اجلاس میں باہمی مشاورت سے گوشت، دال چنا ، دال مسور،چنا سفید ، چنا سیاہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ، چاول ، دال مونگ،سرخ مرچ، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں کمی کی گئی