پنڈی گھیب ، ہوٹلوں میں مضر صحت کھانوں کی سر عام فروخت جاری

Published on August 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

index
پنڈی گھیب ( یواین پی ) ہوٹلوں میں مضر صحت کھانوں کی سر عام فروخت جاریمحکمہ صحت خاموش تماشائی۔ تحصیل بھر کے چھوٹے بڑے ہوٹلوں اور ریڑھی بانوں نے مضر صحت کھانے فروخت کرنیکا کا م شروع کر رکھا ہے۔ جس سے عوام میں پیٹ کی بیماریاں میں اضافے کیساتھ ساتھ کالے یرقان جیسے موذی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب اور اس کے گرد و نواح کے ہوٹلوں میں کھلے عام مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری۔ ہوٹلوں کے مالکان حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیرنے میں کو ئی کسر نہیں اٹھارکھتے ہیں۔ بعد ہوٹلوں کے باورچی خانوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف قسیم کی موذی بیماریاں جنم لینے کا خطرہ بڑھ گیاہے۔ محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹر ز کھانے کا معیار ، اور ہوٹلوں کی کچن کی صفائی کے انتظامات کو دیکھنا اپنی شان میں گستاخی سمجھتے ہیں ۔ ہوٹل مالکان محکمہ صحت کے اعلی احکام اور انتظامیہ کی ہر ماہ جیبیں گرم کر دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان موت و بیماریاں بانٹنے والوں کیخلاف صرف کاغذی کاروائی تک محدود کر دی جاتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme