اللہ کا شکر ہے مجھے دوسری زندگی ملی، ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعا سے میں زندہ ہوں، رشید گوڈیل
کراچی (یو این پی) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا وڈیو پیغام منظرعام پرآگیا ہے۔مقامی اسپتال میں زیرعلاج زخمی رکن قومی اسمبلی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے مجھے دوسری زندگی ملی، ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعا سے میں زندہ ہوں۔رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو نامعلوم دہشت گردوں نے18اگست کو کراچی میں گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔انہیں 6 گولیاں لگیں تھیں۔اس قاتلانہ حملے میں رکن قومی اسمبلی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔