جسٹس انور ظہیر جمالی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

news-1440510821-4049_largeاسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزارت قانون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نو ستمبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن کی جگہ اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ترین جج کو اس عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ ان کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کیلئے کل سمری وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی جو کہ بعد ازاں صدر پاکستان کو حتمی منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes