ترقیاتی کاموں کے نام پر مسلم لیگ ن اپنے ڈمی امیدواروں کو جتانے کیلئے سیاسی رشوت بانٹ رہی ہے عامر اقبال خان

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

mail.google.com
ٹیکسلا( یو این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ عامر اقبال خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں بلدیاتی الیکشن کے آغاز پر ترقیاتی کاموں کے نام پر مسلم لیگ ن اپنے ڈمی امیدواروں کو جتانے کیلئے سیاسی رشوت بانٹ رہی ہے،اہلیت پر پورے نہ اترنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہمارے امیدواروں کا مقبلہ نہیں کرسکتے مصنوعی آکسیجن کے زریعے ن لیگ اپنے امیدواروں کو زندہ رکھنے کے لئے ہر قسم کا جتن کر رہی ہے،ہمارا گروپ بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،حلقہ میں ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ،فصلی بٹیرے نہیں کہ موسم آتے ہی خدمت کا واویلا کریں ،باشعور عوام فصلی بٹیروں کو مسترد کردیں گے ، بلدیاتی الیکشن میں بھی ٹیکسلا میں نئی تاریخ رقم ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں منعقدہ وارڈ نمبر 19,20 اور 21 کی مشترکہ کارنر میٹنگ سے اپنے خطاب کے دوران کیا کے ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی وارڈ نمبر 20 کے امیدوار برائے کونسلر محمد افسر خان نے کہا کہ عامر اقبال کی قیادت میں حلقہ میں مثالی تبدیلی آئے گی،عوام کے ساتھ کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے جو کئے انھیں وفا کیا،پی ٹی آئی کا ویژن عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے قائد کے نقشے قدم پر چلیں گے ، وارڈ نمبر19 سے امیدوار برائے کونسلر ملک محمدمشتاق نے کہا کہ حلقہ سے لولی پاپ کی سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر کے دم لیں گے، وارڈ نمبر21 سے امیدوار برائے کونسلر محمد اسحاق اعوان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بھی عوام کی بے لوث کدمت کی اور آئندہ بھی اس طرز سیاست کو جاری رکھیں گے،کارنر میٹنگ میں لوگوں کو کثیر تعداد شریک تھی،تقریب سے عاطف عزیز ، شیراز احمد شیرازی ، ملک پرویز امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 17 کاشف اقبال یوتھ ونگ ٹیکسلا، ملک محمد یونس امیدوار برائے وائس چئیرمین یونین کونسل جلالہ نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes