تیس فیصلے مسلم لیگ نون کے حق میں دیئے اُس وقت متعصب نہیں تھے ایک فیصلہ خلاف دیا تو متعصب ہونے کا الزام عائد کر دیا گیا
لاہور(یو این پی)جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک نے کہا ہے کہ اُنہوں نے تیس فیصلے مسلم لیگ نون کے حق میں دیئے اُس وقت متعصب نہیں تھے ایک فیصلہ خلاف دیا تو متعصب ہونے کا الزام عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کےمطابق این ایک سو بائیس کا فیصلہ دینے والے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک اور رانا ثنا اللہ کے درمیان لفظی جنگ میں اضافہ ہو گیا ہے کاظم علی ملک کا کہنا ہے،کہ رانا ثنا نے اُن کی ذات پر حملہ کیا ہے ،،صوبائی وزیر الزامات ثابت کریں تو وہ استفعیٰ دے دیں گے ۔اُنہوں نے تیس فیصلے مسلم لیگ نون کے حق میں دیئے اُس وقت متعصب نہیں تھے ایک فیصلہ خلاف دیا تو متعصب ہونے کا الزام عائد کر دیا گیا،کاظم علی ملک نے کہا کہ اعتزاز احسن کے وائٹ پیپر میں بیان کیے گئے شواہد ریکارڈ پر نہیں لائے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اُنہیں کوئی دباؤ کا شکار نہیں کر سکتا وہ ایک جج ہیں اُنہیں خودنمائی سے کوئی غرض نہیں۔