پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور نعمت کی قدر محب وطن اور ایمان والوں کو ہوتی ہے۔ فیاض الحسن قادری

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 810)      No Comments

Pir Sultan Fiyyaz Ul Hassan Qadri
گجرات( محمد آصف) راحیل شریف ضر ب عضب سے پاک وطن کو خارجیوں سے پاک کر کے پاکستان میں امن قائم کریں گے۔ امن ،محبت، انسانی بھلائی ، صوفیاء اکرام کا مشن ہے۔پیر سلطان فیاض الحسن قادری۔گزشتہ روز لالہ موسیٰ کے نواحی گاؤں مراڑیاں شریف میں عالم اسلام کے عظیم روحانی پیشوا ، زیب سجادہ دربار حضرت سخی سلطان باہو ؒ پیر سلطان فیاض الحسن قادری ، چیئر مین حضرت سلطان باہو ؒ ٹرسٹ کی عالم اسلام میں خدمت دین اور خدمت انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اُن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانہ میں زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جبکہ چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں صدر فرینڈز آف کھاریاں، چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین ، ماسٹر محمد اقبال آف ٹبی چاند، چوہدری تنویراشرف آف خواص پور ، لیاقت علی قادری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور نعمت کی قدر محب وطن اور ایمان والوں کو ہوتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان پاک ہے کہ ایمان والوں کا ساتھ دو اور نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون کرو۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ارض پاک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے جنرل راحیل شریف جنگ بدر میں کفار کے خلاف استعمال ہونے والی تلوار کے نام سے ضرب عضب کی طاقت سے پاکستان کو خارجیوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک ایک بھی خارجی وطن پاک میں موجود ہے امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہمیں چاہئے کہ ملک پاکستان جو کہ مسلمانوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس میں امن و محبت قائم کرنے کیلئے بھر پور ساتھ دے۔ اور اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اور گلی محلہ سے لے کر شہر تک اپنے ارد گرد کے افراد پر نظر رکھے ۔ کیونکہ وطن دشمن ہمارے ہی وطن میں چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ امن محبت اور بھائی چارہ صوفیائے کرام کا مشن ہے۔ وطن میں امن قائم کرنے کیلئے ہمیں صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلء صوفیائے کرام کی تعلیمات ایک بہت بڑا ہتھیار ہے۔ آئیں ! آج سچے دل سے توبہ کریں اسوہ حسینیؓ پر عمل کرتے ہوئے قرآن اور سجدہ کے روحانی فیضان سے اپنے دلوں سے شیطانیت کی محبت کو نکال باہر پھینک دیں اور اللہ کے ذکر اور محمدﷺ پر درود شریف کا وظیفہ اپنا معمول بنا لیں۔ جس سے آپ کی آنے والی نسلیں گمراہی سے بچ جائیں گی۔ آج لاہور سے اسلام آباد تک سیاسی جلسوں میں قوم کی بیٹیاں بھنگڑے اور ناچ گانے میں مصروف ہیں۔ اس میں ہم سب کا قصور ہے۔ کہ ہم نے اُن کو جدید تعلیم دلوانے کیلئے ایسے اداروں میں داخل کروایا جہاں دلوں میں محبت رسولﷺ کی بجائے ان کو یورپین ماحول دیا گیا۔ اور ناچ گانا سکھایا گیا، عمران خان کو تو اپنے جلسوں کی رونق بڑھانے کیلئے سیکھے سکھائے نوجوان مل گئے۔ ہمیں ایسے تعلیمی ادارے بنانے چاہیں جہاں اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکام کی پیروی سکھائی جاتی۔ اپنی بچیوں کو غیرت ایمانی کے جزبے سے پروان چڑھانے کیلئے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے۔ تاکہ آج کی بچیاں کل جب ماں بنیں تو محمد بن قاسم ؒ اور غازی علم دین شہید جیسے بچے پیدا کریں۔ اس سے پہلے پیر سید فیاض الحسن قادری مراڑیاں شریف مدنی گارمنٹس فیکٹری میں پہنچے تو حاجی محمد اعظم ایم ڈی مدنی گارمنٹس، چوہدری مہدی خان، حاجی محمد ناظم، حافظ بلال احمد سلطانی ، حاجی اھسان مہدی، چوہدری فخر ازمان، چوہدری فیاض بہادر خان، چوہدری عبدالرزاق عرف کالے کان نے پیر سلطان فیاض الحسن قادری کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy