ملتان (یو این پی) کپتان نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، جہانگیر ترین نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ کی وکٹ اڑادی، الیکشن ٹریبونل نے این اے 154 نے دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔بالآخر الیکشن ٹریبونل نے این اے 154 لودھراں کا فیصلہ سنادیا، جہانگیر ترین کی درخواست پر انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا، آزاد حیثیت میں کامیاب ہوکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے صدیق بلوچ کی رکنیت ختم کردی گئی۔