اسلام آباد / لاہور(یوا ین پی)الیکشن ٹربیونلز کی جانب ایک کے بعد دوسرے حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نااہل قرا ر دے کر دوبارہ الیکشن کے احکامات کے بعد مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کی بجائے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 122،125اور 154میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔این اے 125سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی مگر اب وہ بھی سپریم کورٹ سے اپنی اپیل واپس لیں گے۔