این اے 154کا فیصلہ ،وزیراعظم نے وطن واپس آتے ہی اہم رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

indexاسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم نوازشریف دورہ قازقستان سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے آج اہم رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے بعد پید اہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد تینوں حلقے سے متعلق لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ نوازشریف قازقستان کے دوروزہ سرکاری دورے سے کچھ ہی دیر قبل وطن واپس پہنچے ہیں اور انہوں نے آتے ہی ہنگامی طور پر آج ہی اجلاس طلب کر لیاہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes