اسلام آباد (یو این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس اور لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں ضمنی الیکشن گیارہ اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق این اے ایک سو بائیس لاہور اور این اے ایک سو چون لودھراں میں ضمنی انتخاب ایک ہی روز 11 اکتوبر کو ہو گا۔ دونوں حلقوں میں ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔ کمیشن حکام کا کہنا ہے ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد ساٹھ روز کے اندر ضمنی انتخابی کرانا آئینی تقاضا ہے۔ گیارہ اکتوبر کو ضمنی انتخاب کی پولنگ کی سمری حتمی منظوری کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے۔ حتمی شیڈول ایک سے دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔