پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

Published on August 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

4
 اسلام آباد (یو این پی) پاکستان نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھارتی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا ہے بھارتی جارحیت پر سفارتی سطح پر دوست ممالک اور بین الاقوامی سطح پر رابطے کر رہے ہیں۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت سے اب محدود جنگ کی کوئی گنجائش نہیں حملے کی صورت میں ردعمل ہم اپنی مرضی سے دیں گے پاکستان پر حملے کا جواب کب اور کس وقت دینا ہے یہ پاکستان کی مرضی ہو گی۔ دریں اثناء جمعہ کے روز ورکنگ ہاونڈری پر بھارتی جارحیت پر صدر مملکت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے واقعے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے بھی بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور وزارت دفاع اور خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کو اپنے ہم منصب کے سامنے اٹھائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes