سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان میں نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on August 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

29-8-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان میں نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے حالات کا تقاضا ہے کہ تمام امور کو ایک سسٹم کے تحت انجام دیا جائے این جی اوز کے تمام امور کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا جاچکا ہے این جی اوز کو آئندہ اپنے کسی بھی پروگرام کے لیے باقاعدہ اجازت لینا ہو گی یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ضلع بھر کی این جی اوز کے عہدیداران اور انمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ڈی او سی مہر امیر بخش،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں چھپے دشمن کو نہ صرف پہچاننا ہے بلکہ اسکے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اسے کیفر کردار تک بھی پہنچانا ہے ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر رجسٹریشن کسی این جی او کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، غیر ملکی این جی اوز کو فارن افیئرڈویژن کا اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا کسی بھی پروگرام کے لیے کم از کم تین یوم پہلے اجازت کے لیے درخواست دینا ہو گی جسے تین یوم میں پراسس کر کے اجازت دینے یا نہ دینے بارے آگاہ کردیا جائیگا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes