بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی چکوال اور بھکر کی تنظیموں کی ملاقات

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

11
اسلام آباد(یو این پی)پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی چکوال اور بھکر،کی تنظیموں سمیت پیپلز یوتھ ونگ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، پیپلز یوتھ  ،ونگ نے تین مائیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے، تین مائیوں کے تزکرہ پر بلاول بھٹو بھی مسکراتے رہے۔تفصیلات کےمطابق  بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی چکوال اور بھکر کی تنظیموں سے ملاقات  کے دوران بلدیاتی انتخابات سمیت پارٹی پالیسی پر مشاورت کی گئی،دونوں تنظیموں نے چیئرمین سے پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کی شکایت کرتے ہوئے اسےختم کرنے کا مطالبہ کیا،جس پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی،،پیپلز یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے الگ سے بلاول بھٹو سے ملاقات کی، اور پارٹی کی اہم شخصیات پر تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ چند شخصیات پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جبکہ پیپلز یوتھ  آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد امتیاز راجہ نے بلاول بھٹو سےمطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کو تین مائیوں  سےنجات دلوائی جائے،ان کا کہنا  تھا کہ  فوزیہ حبیب، مہرین انور راجہ اور رخسانہ بنگش پارٹی کو تباہ کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  چیئرمین صاحب آپ خود نوجوان ہیں، پارٹی میں جوان خون کو اہمیت دیں، زرائع کے مطابق تین مائیوں کے تزکرہ پر پارٹی چئرمین بلاول بھٹو بھی زیر لب مسکراتے رہے،پارٹی چیئرمین نے کارکنوں کویقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ  پارٹی کارکنوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی، کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题