پاکستانی فلمیں معیاری ہونے کے باعث بھارتی سینماؤں کی زینت بن رہی ہیں؛جنیوا رائے

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

Roy.
ممبئی (یواین پی)معروف بھارتی گلوکارہ اور ادا کارہ جنیوا رائے نے پاکستانی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستانی فلمیں معیاری ہوتی جارہی ہیں اس لئے بھارتی سینماؤں کی زینت بننے لگی ہیں ۔بھارتی فلم بینوں نے پاکستانی فلموں کا شاندار خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے بعض پاکستانی فلمیں بہت زیادہ اچھی لگتی ہیں انہوں نے کہا کہ مہدی حسن (مرحوم)نور جہاں(مرحوم)اور منی بیگم میرے آئیڈل ہیں انہوں نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ پاکستانی ادا کاروں اور گلوکاروں کے ساتھ ملکر اپنے فن کا مظاہرہ کرکے اپنے پاکستانی پرستاروں کو خوش کروں انہوں نے کہا کہ جب حالات بہتر ہوں گے میں پاکستان ضرور آؤں گی اور اپنی خواہش پوری کروں گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme