لاہور (یو این پی) پاکستان مخالف بھارتی میڈیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا مگر اس بار بھارتی میڈیا کا نشانہ بنے پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پراپیگنڈا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔اس بار بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کی بھارتی ماڈل سے مبینہ دوستی کی خبر سامنے لے آیا ہے۔یہ خبر ایک بھارتی ویب سائٹ کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق شاہد آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل آپس میں دوست ہیں۔ پاکستانی سٹار کے خلاف خبر نے ماڈل اور ویب سائٹ دونوں کو شہرت دلا دی۔بھارتی ویب سائٹ نے الزام عائد ہے کہ بوم بوم آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل عارشی خان نے دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں دو دن ساتھ گزارے۔اسے بھارتی پروپیگنڈہ کہیں یا سستی شہرت کیونکہ بھارتی ویب سائٹ نے شاہد آفریدی اور عارشی خان کی کوئی تصویر شائع کی نہ ہی ویڈیو۔ بس الزام لگا دیا۔یواین پی کے مطابق ماضی میں بھی بھارتی میڈیا پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔