عمران خان پہلے دھرنے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں : فضل الرحمان

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

01
پشاور(یو این پی)جے یو آئی کے امیر مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اپنے دھرنے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے پھر دوسرا دھرنا دے۔تفصیلات کےمطابق جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کے انفرادی استعفوں سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اراکین کو ہٹانے کا واحد راستہ سپریم جوڈیشل کونسل ہے جو واحد آئینی طریقہ کار ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سیاسی سوچ سے عاری ہیں اگر ان کے پریشر سے اراکین مستعفی ہو جائیں تو دوسرے ممبران آجائینگے لیکن کمیشن کی کارکردگی وہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا جسٹس فخر الدین ابراہیم کے مستعفی ہونے کے بعد خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکی گئی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان پہلے دھرنے کے نقصانات کا ازالہ کرے پھر دوسرا دھرنا دے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy