اسحاق ڈار اور دانیال عزیز نے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے : اسد عمر

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

011
اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آئے بغیر کوئی چارہ نہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور دانیال عزیز نے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،کہتے ہیں کہ حکومت چار اکتوبر سے قبل ہی عمران خان کے مطالبات مان لے تو بہتر ہوگا  ۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے خیبر پختونخوا کے وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جی ایس ٹی 16 فیصد تھا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 45 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے ۔ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت ڈیزل قیمت بھی دگنی وصول کررہی ہےاسدعمر کا کہنا تھا تحریک انصاف کے الیکشن کے خلاف احتجاج کو مزاق نہ سمجھا جائے اگر عمران خان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو چار اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گااس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزراء نے دانیال عزیز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچیج میں تحریک انصاف نے سرمایہ کاری نہیں کی ، اور صوبائی حکومت نے 400 میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار کے منصوے شروع کررکھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy