16 سالہ پاکستانی بچے نے تہلکہ مچادیا، اتنی سی عمر میں لاکھوں روپے کیسے کماتا ہے؟ تمام نوجوانوں کیلئے سبق!

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 758)      No Comments

news-1441125050-5935_largeلاہور(یواین پی) یہ بات تو ہم اکثر سنتے رہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ارفع کریم اور رافع انصاری جیسے ہونہار بچے بچیاں اس بات پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہیں۔ 16سالہ رافع انصاری نے اٹیکسیا(ایک بیماری جس میں مریض کا اپنے عضلات پر قابو نہیں رہتا)کا مریض ہونے کے باوجود آئی او ایس ڈویلپنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ رافع انصاری نے کہیں سے بھی اس کی تربیت نہیں لی بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ سب کچھ سیکھا۔ رافع گزشتہ تین سال سے اس شعبے میں کام کر رہا ہے اور اب تک کئی مشہور موبائل فون گیمز کی ڈویلپنگ کے لیے کام کرکے کئی ہزار ڈالرز رقم بھی کما چکا ہے، اس کی ڈویلپ کی گئی گیمز اب تک 80لاکھ افراد ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اب رافع اپنے ایک ذاتی پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے جو جلد لانچ کر دیا جائے گا۔
رافع انصاری کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنے مرض کی وجہ سے رات کو ٹھیک سے سو نہیں پاتا تھا۔ میں نے اس وقت کو کچھ نیا سیکھنے کے لیے استعمال کیا۔ لوگ میرے مرض کی وجہ سے میرے ساتھ ہمدردانہ سلوک کرتے ہیں اور میری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا مجھے بہت فائدہ ہوا۔میں بھی دوسرے بچوں ہی کی طرح تھا، میں بھی انٹرنیٹ پر صرف فیس بک اور یوٹیوب استعمال کرتا تھا لیکن ایک بار میں نے گیم کھیلنے کے دوران سوچا کہ یہ کیسے بنتی ہیں، ان کے تکنیکی پہلو کیا ہیں۔ میں نے انٹرنیٹ پر اس کے متعلق سرچ کرنا شروع کر دیا۔ اب انٹرنیٹ میرا استاد تھا اور میں نے یہیں سے کوڈنگ سیکھنی شروع کی اور آہستہ آہستہ اس کا ماہر بن گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme