اٹک(یواین پی)ضلع اٹک میں پولیو کے خاتمے کے لیے تین روزہ پولیو مہم چودہ ستمبر سے سولہ ستمبر کو شروع کی جارہی ہے۔ یہ بات ای ڈی او ہیلتھ اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ میں بتائی گئی۔ اس سلسلے میں تین ستمبر بروز جمعرات ڈی سی او اٹک کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ڈی سی او کانفرنس روم میں منعقد کیا جائے گا جس میں پولیو مہم کے بارے میں تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔