لاڑکانہ(یو این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سندھ کی تقسیم کیلئے وفاقی حکومت کی بلیک میلنگ کبھی کامیاب نہیں ہوگی،ن لیگ انتقامی کارروائی بند کردے ورنہ خطرناک نتائج نکلیں گے،آصف زرداری کے بعد بلاول بھٹو بھی فرنٹ فٹ پر آگئے،نوڈیرو ہاوٴس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے وفاقی حکومت کو خوب سنائیں،وفاقی اداروں کی جانب سے پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،جو انتہائی خطرناک ہیں،بلاول بھٹو نے مخالفین کو واضح پیغام بھی دیا کہ وہ سندھ کی تقسیم کی سوچ رکھنے والے خیالات بدل لیں،انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہم سندھ کی تقسیم کیلئے بلیک میلنگ میں کبھی نہیں آئیں گے ،ایف آئی اے کی کارروائیوں سے صوبائی خودمختاری متاثر ہورہی ہے،انھوں نے اراکین قومی اور سندھ اسمبلی کو ہدایات کی کہ وہ پارٹی کارکنوں کو متحرک اور متحد کریں،واضح رہے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیراطلاعات نثار احمد کھوڑو، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور دیگر وزرائے اور عہدیداران نے شرکت کی۔