حضرت امام حسینؓ ؓ نے شریعت محمدیہؐ کی حفاظت کی ندیم ہارون

Published on November 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حضرت امام حسینؓؓکی شہادت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہید کربلاحضرت امام حسینؓ ؓ نے شریعت محمدیہؐ کی حفاظت کرکے دین اسلام کو تا قیامت زندہ کردیا ۔ شہدائے کربلاؓ ؓکی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک یادگار رکھی جائیں گی اور متلاشیان حق کیلئے مینار ۂ نور کاکام دیتی رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ندیم ہارون خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا حق اور باطل کے درمیان اصولوں کی جنگ تھی جس میں حق کی فتح ہوئی،حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں دی گئی عظیم قربانی سے دین حق کو ایسی سربلندی نصیب ہوئی جس کی نظیر تاریخ میں ملنی مشکل ہے۔ میدانِ کربلا کی شہادتیں اہل حق کیلئے صبر کی لازوال داستان ہے، حضرت امام حسینؓ ؓ کا صبر اور شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے، محرم الحرام عقیدت و احترام کا مہینہ ہے اس ماہ میں آلِ نبیؐؐ کی قربانیاں ہمیں ایثار کا درس دیتی ہیں۔ ایک سچا اور کھرا مسلمان ہونے کے ناطے نواسہ رسولؐؐ کی قربانی اور ان کے جذبے کا احترام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اگر ہم ان کے جذبے کی پیروی کریں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے

حضرت امام حسینؓ نے عظیم قربانی دے کراسلام کی حفاظت کی ،حاجی سیف اللہ طاہر مغل
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ نے عظیم قربانی دے کراسلام کی حفاظت کی۔ واقعہ کربلاہمیں انسانی اقدارکے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے ،کربلا ظلم و ستم کے خلاف پائیدارجدوجہدکاپیغام ہے اور یہ معرکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لیے ایک سبق ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف قصور کے سنیئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلانے ثابت کیا کہ سچائی اورحق کی قوتیں ہی باطل کے مقابلے میں لڑسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کربلاکے میدان میں حق و باطل کے مابین جنگ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے ۔ کربلاکے اصولوں کو مدنظر رکھ کر باطل کے خلاف نبردآزماہوسکتے ہیں۔ ہمیں اس طرح کا حوصلہ اور جذبہ پیداکرناہوگااور صبر و استقامت سے کام لیناہوگا۔جب تک اسلام کے روشن پہلوؤں پر عمل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے ہمیں چاہیے کہ ہم خود اور اپنے معاشرے میں پائی جانے والی شدت پسندی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی سطح پر کام کریں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا معاشرہ مفید معاشرہ بن سکے ۔
مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کر ے گی اصغر علی بھٹی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کر ے گی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے احترام میں جماعتی بنیادوں اور سپر یم کورٹ آف پاکستان کی مقررہ کر دہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت کی طرف سے آئین وقانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے احترام کی اعلی ترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہارا میدوار برائے کسان کونسلر یونین کونسل دفتوہ اصغر علی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ زبیراحمد بھٹی آف دفتوہ نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر پنجاب بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت حلقہ میں اچھی شہرت کے حامل کارکنوں کو ٹکٹ جاری کر ے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے جو وطن عزیز میں سیاسی ومعاشی استحکام کے لئے کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy