حکمران تیس سالوں میں ملک کو ایک بڑا ڈیم یا کوئی بڑا قومی منصوبہ نہیں دے سکے عابد قریشی

Published on September 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

1794745_583308965107899_2605186535353421745_n
لاہور(یواین پی) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ جو حکمران تیس سالوں میں ملک کو ایک بڑا ڈیم یا کوئی بڑا قومی منصوبہ نہیں دے سکے ان سے مزید بھلائی کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔موجودہ حکومت جب سے آئی ہے عوامی فلاحی کام کرنے کی بجائے عوام پر نئے نئے ٹیکس لگاکرعوام و کسانوں کامعاشی قتل کررہی ہے۔ اگر پیپلزپارٹی،ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتیں کرپشن،لوٹ مار،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری و دیگرجرائم میں ملوث ہیں تو فرشتے نون لیگ والے بھی نہیں ہیں اگر آج ان کا احتساب نہیں کیا گیاتوقوم احتساب کرنیوالوں کوکبھی اچھے الفاظوں سے یاد نہیں کرینگی۔ملک میں امن،ترقی،تعمیروخوشحالی کیلئے ہرقسم کی دہشتگردی،کرپشن،ملاوٹ،منشیات فروشوں اوردیگر جرائم کا خاتمہ ضروری ہے قومی ادارے اور قومی دولت لوٹنے والے چاہئے کوئی بھی ہو وہ کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہے اگر کوئی کرپشن میں ملوث نہیں ہے تو وہ چیخنے کی بجائے عدالت جائیں ہماری عدالتیں آزادہیں اگر یہ لوگ کرپشن میں ملوث نہیں ہیں تو قوم کو بتایا جائے کہ پی آئی اے،سٹیل ملز،ریلوے اور قومی خزانے میں لوٹ مار،کٹی پہاڑی کراچی میں دہشتگردی کرنیوالے کون لوگ تھے اوریہ لوگ ملک و قوم سے مخلص ہیں تو اپنا تمام سرمایہ پاکستان میں لائیںیہ حکمرانی تو پاکستان میں کرتے ہیں لیکن اپنی جائیدادیں،کاروبارکیوں دوسرے ملکوں میں کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes