لاہور(یو این پی)سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید میرے لیول کا نہیں کہ اس کے مقابلے میں الیکشن لڑوں، خواہش تھی کہ عمران خان میدان میں آتے تاکہ انہیں نوازشریف کے شیروں کا پتہ چل جاتا۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے این اے ایک سو بائیس میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور شیروں کا شہرہے۔این اے ایک سو بائیس میں نوازشریف کو مایوسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو باتیں کر رہے ہیں ان کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔اگر شیخ رشید کو اپنی ضمانت ضبط کروانی ہے تو میدان میں آ جائیں۔