پولیو کے انسداد کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on September 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

4-9-2015
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پولیو کے انسداد کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے قومی فریضہ سمجھ کر اس مہم کو کامیاب کریں اور قوم کے نونہالوں کی تندرستی کو یقینی بنائیں یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ،ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کامران خان ، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، پی آر ایس پی کے عامر قریشی،ڈی ڈی او ہیلتھ جاوید خالد ، ڈاکٹر غلام محی الدین ،مولانا ہارون الرشید اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ خانہ بدوش بچوں ،بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں اور دریائی علاقوں میں رہنے والے بچوں کو اس مہم میں خصوصی طور پر فوکس کیا جائے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اسی طرح ایسے پرائیویٹ سکولز مالکان جو سکول اوقات میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں تعاون نہیں کرتے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ مہم میں ضلع بھر میں سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جسے غیر جانبدارمانیٹرنگ ٹیموں نے بھی سراہا ہے ضلع وہاڑی خدا تعالی کے فضل و کرم سے پولیو سے پاک ہے انہوں نے بتایا کہ 14ستمبر سے16ستمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر کے 4لاکھ99ہزار722بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے105یونین کونسلز میں 1238ٹیمیں اپنے فرائض انجام دیں گی یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر اور بس ویگن اسٹینڈز، سٹاپس، ریلوے اسٹیشنز اور سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں بھی قطرے پلائیں گی اگر کوئی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے یا کسی علاقہ میں پولیو ٹیم نہ پہنچے تو شہری ٹال فری فون نمبر 0800-12012پر اطلاع کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy