پنجاب: پولیس میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کے دوڑ دوڑ کر ہوش اڑ گئے

Published on September 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 888)      No Comments

111
فیصل آباد(یو این پی) فیصل آباد پولیس میں انٹیلی جنس افسر اور آپریٹرز کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ میں شریک نوجوان کے دوڑ دوڑ کر ہوش اڑ گئے، فیصل آباد میں نوجوان پہنچے پولیس افسر بننے،انٹیلی جنس افسر کی پندرہ سیٹوں کیلئے دو خواتین سمیت تراسی جبکہ انٹیلی جنس آپریٹر کی ایک سو پانچ اسامیوں کے لئے چار خواتین سمیت دو سو اٹھتر امیدوار میدان میں اترے،امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کیلئے دوڑ لگوائی گئی،نوجوان تھے تو جوش میں مگر کئی کی ہمت مقررہ فاصلے سے پہلے ہی جواب دے گئی،گرمی سے دو نوجوان بے ہوش ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے طبی امداد فراہم کی،دوڑ میں شریک بیشتر نوجوانوں کا سانس پھولا تو کسی نے گرتے پڑے مقرر فاصلہ طے کر ہی لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes