بنوں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں اصلاحات لارہے ہیں گلنواز

Published on November 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

\"Bannu
بنوں(یواین پی)صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق بنوں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے جہاں کہی بھی شکایت ملی سخت کاروائی کرینگے غلطی کی اب کوئی گنجائش نہیں ان خیالات کا اظہار خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں کے چیف ایگزیکیٹو پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر نے وومین اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال میں پاکستان تحریک انصاف ڈومیل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت تحریک انصاف ڈومیل کے رہنما ملک محمدنواز وزیر کررہے تھے اس موقع پر یونین کونسل سپرکہ وزیران کے صدر محمداشفاق خان اور ٹاؤن ون کے جنرل سیکرٹری میر حکیم خان وزیر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام تر نظام درست کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں تاکہ کسی بھی مریض تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں وقتا فوقتاہسپتالوں پر اچانک چھاپے لگائے جائینگے تاکہ غفلت کرنے والے کم چور اہلکاروں کو فارغ کیا جاسکیں اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک معزز پیشہ ہے لیکن کچھ مفاد پرست عناصر کی وجہ سے یہ پیشہ بدنامی کے باعث بن رہے ہیں لیکن ہم اُن پر واضح کردیتے ہیں کہ غلطی کرنے والے اہلکاروں کیساتھ کسی قسم کا رعایت نہیں برتی جائیگی اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ملک محمدنواز وزیر نے چیف ایگز یکٹیو کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر اچھے اقدام پر آپ کے ساتھ ہے اور عوام نے بھی ہمیں ووٹ تبدیلی کیلئے دیا تھا تاکہ بنوں میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکیں

ڈورن حملے ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے خطرناک ہے ملک اسحاق خان
بنوں(یواین پی)ڈورن حملے ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے خطرناک ہے ڈورن حملوں میں بے گناہ معصوم قبائلی شہید ہورہے ہیں جسکی وجہ سے عوام میں امریکی نفرت بڑھ رہا ہے 17نومبر بروز اتوار ممبر صوبائی اسمبلی فخر اعظم ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈورن حملوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار احمدزئی وزیر قبائل کے رہنما ملک اسحاق خان بیزن خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی غلط اور امریکی نواز پالیسیوں کی وجہ سے آج پوری قوم سزا بھگت رہے ہیں اب موجود حکومت ووٹ کی طاقت سے ایوان میں پہنچے ہیں اب دوتہائی اکثریت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر ڈورن حملوں کے خلاف شدید احتجاج کریں اُنہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے اور امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہوں اُنہوں نے کہا کہ ہم ممبر صوبائی فخر اعظم وزیر ایڈوکیٹ کی قیادت میں 17نومبر کے احتجاجی مارچ میں احمدزئی وزیر قبائل ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے اور امریکہ سے نفرت کا اظہار کرینگے اُنہوں نے کہا سابق صوبائی وزیر شیر اعظم خان وزیر اور ایم پی اے فخر اعظم خان وزیر احمدزئی کا ہیروہے اور اُن کے ایک کال پر لبیک کہے گے

کالاباغ ڈیم بننے سے خیبر پختونخوا کو نقصان نہیں
بنوں(یواین پی)کالاباغ ڈیم بننے سے خیبر پختونخوا کو نقصان نہیں بلکہ لوگ مستفید ہونگے ان خیالات اظہار سابق ریٹائرڈ سیول انجنیئرعبدالقیوم نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے جنوبی اضلاع میں سبز انقلاب آئے گا لیکن آج قوم کے دشمن کالا باغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ ڈیم کی تعمیر سے خیبر پختونخوا کو1.5ملین روپے کا حصہ پانی کی مد میں ملے گا اورپورے صوبہ میں پانی کی قلت بھی ختم ہوجائے گی اُنہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے

بنوں شہر میں کل شام 5بجے تک کرفیو نافذ ہوگا
بنوں(یواین پی)بنوں شہر میں کل شام 5بجے تک کرفیو نافذ کردی گئی اہل تشیع کے مجالس اور جلوس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں محمداقبال خان نے بتایا ہے کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے اہل تشیع کے مجالس اور علم وذوالجناح کے جلوس میں اعزاداروں کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم دہشت گردی کا خطرہ ہونے کے باعث آج جمعرات پانچ بجے سے جمعہ کے شام پانچ بجے تک بنوں شہر میں کرفیو نافذرہے گی اور امام بارگاہ حسینہ منڈان گیٹ سے نکلنے والی مرکزی جلوس کیلئے تمام راستوں کو سیل کیا جائے گا جس کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی تاہم اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز اور فرنٹیئر کنسٹیبلری کے دستے بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اورپولیس کیساتھ تعاون کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes