مشہور نظم ’’یہ ہاتھ سلامت ہیں‘‘ سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا جائے گا

Published on September 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

11996515_10152949304675916_1799148985_o
موسیقی کے شائقین نئی آواز اور نئی موسیقی کوضرور سراہیں گے
نظم میں تقریبا ڈیڑھ سو سے زائد طالبات کو دکھایا گیا ہے
ارینج منیٹس رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت کی ہے
اسلام آباد (یو این پی) مشہور انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم ’’یہ ہاتھ سلامت ہیں‘‘ جسے پاکستان کی صف اول گلوکارہ ماضی میں ہونے والے زلزلہ زدگان کے لیے گایا تھا ۔اسے دوبارہ سے ری ارینج کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر طلال فرحت ہیں اور آج اسے سوشل میڈیا پر لانچ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق اس نظم میں کراچی کے نجی اسکول دی گریس فل گرامر ہائی اسکول کی طالبات نے اس نظم میں اپنی کاوشوں سے رنگ بھرے بچیوں کے ہنر اور ان کے آفتابی چہروں کی عکاسی بڑے خوبصورت انداز میں کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر طلال فرحت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایک بین الاقوامی فیسٹول میں ڈاکو مینٹری فلم بھیجنے میں مصروف تھے اب موقع ملا اور اسے وہ سوشل میڈیا پرلانچ کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان کا مستقبل انہی نوجوان لڑکیوں کے ہاتھ میں ہے آج بھی آپ دیکھ لیں کہ تعلیم میں ان بچیوں نے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس نظم کو انہوں نے یوں بنانے کا سوچا کہ موسیقی میں اک نئی جدت لائی جا سکے اور اس کی موسیقی پر انہوں نے بڑی محنت کی ہے نیزاس نظم میں پہلے اور آخری اشعار نوجوانوں کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اور ان اشعار کو طلال فرحت نے ہی لکھا ہے اور اسے ثمینہ رمضان نے بڑی خوبصورتی کے انداز سے گایا ہے امید ہے موسیقی کے شائقین نئی آواز اور نئی موسیقی کوضرور سراہیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes