لاہور (یواین پی) نامورپاکستانی فلم ساز آغاجی اے گل کی آج -6ستمبر بروز اتوار کو 32ویں برسی نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔آغا جی اے گل 19فروری1913 کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے فلم ساز ادارے ایورنیو پروڈکشنز کے تحت متعدد یادگار فلمیں بنائیں جن میں ’’دلابھٹی ،لخت جگر، نغمہ دل ،ایک تیرا سہار ا ،پائل کی جھنکار ،قید ی ، سلام محبت ‘‘ کا نام سرفہرست ہیں آغا جی گل -6ستمبر1983 کو لندن میں وفات پانے کے بعد گلبرگ لاہور کے قبرستان میں سپردخاک ہیں۔