یوم دفاع پاکستان کے موقع پر طفیل آباد میں فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید کے مزار مبارک پر پر وقار تقریب

Published on September 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

index
بورے والا( یواین پی) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر طفیل آباد میں فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید کے مزار مبارک پر پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج اور پولیس کے چاک و چوبند د ستوں نے شہید کے مزار پرسلامی پیش کی اس موقع پر پاک فوج کے جی او سی بہاولپور میجر جنرل شاہین مظہر محمود،بریگیڈیئر چن زیب، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ،ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ نے میجر طفیل شہیدکے مزار پر پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اے سی بوریوالا سیف اللہ ساجد،ایس ڈی پی او بوریوالا ذوالفقارسندرانہ ، جی اے آر مبشر الرحمن بھی موجود تھے میجر طفیل شہید 1958 ؁ء میں مشرقی پاکستان میں لکشمی پور کے مقام پر دشمن کے ساتھ ایک سرحدی جھڑپ میں زخمی ہوئے اپنے زخم کی پرواہ کئے بغیر اپنے ساتھیوں کی قیادت کرتے ہوئے دشمن کا پیچھا کیا اور دشمن کو خاصا نقصان پہنچاکر زخمی اور لاشیں چھوڑ کربھاگنے پر مجبور کر دیا میجر طفیل شہید نے وطن عزیر کا ایک انچ بھی دشمن کے قبضہ میں نہ جانے دیا اور لکشمی پور کا معرکہ سر کر لیا لیکن زخموں کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے اورشہادت کے اعلی منصب پر فائز ہوئے فاتح لکشمی پور کہلائے آپ کی غیر معمولی جرآت و بہادری پر آپ کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes