اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے قومی معیشت کو نقصان پہنچا اور ہم نے حکومت کو کمزور کرنے کیلئے دھرنے والوں کا ساتھ دیا کیونکہ اگر ایسا نہ کرتے تو ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا سکتی تھی۔ موجودہ حالات میں آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کیلئے ”بہترین“ ہیں اسی لئے ان کے ساتھ اتحاد بھی ہے، نواز شریف بدلہ لینے کی روایت نہیں چھوڑتے جبکہ آصف علی زرداری درگزر کرنے والے شخص ہیں۔