لاہور۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے انہیں بحال کردیا۔عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت ا ور سوئی ناردرن کے سیکرٹری پٹرولیم سے 17 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔سوئی ناردرن کے ایم ڈی کو 2 روز قبل ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عارف حمید نے عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست گزار عارف حمید کے موقف کو درست قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ابھی ان کی مدت ملازمت باقی ہے ،وفاقی حکومت ان کوعہدے سے نہیں ہٹا سکتی۔انہیں صرف کمپنی آرڈیننس کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔