کراچی (یوا ین پی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذوالفقار مرز ا کے خلاف مزید چار مقدمات میں30 ستمبر تک ضمانت کی توثیق کردی ہے ۔ بدین میں ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ہنگامہ آرائی کار سرکار میں مداخلت پولیس پر حملہ کے 6 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دو مقدمات میں ان کی ضمانت کی توثیق پہلے ہی کرچکی ہے جبکہ مزید چار مقدمات میں عدالت نے ان کی ضمانت میں توثیق کردی ہے عدالت نے ذوالفقار مرزا کے گرفتار6ساتھیوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے زوالفقار مرز ا کے خلاف کراچی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج ہیں ۔